پاکستان
05 ستمبر ، 2014

وزیراعلیٰ پنجاب کا سیال کوٹ میں متاثرہ علاقوں کا دورہ

سیالکوٹ ......وزير اعلیٰ پنجاب شہباز شريف نے سیالکوٹ میں سيلاب سےمتاثرہ علاقوں کا دورہ کيا اور بھارتی سيکيورٹی فورسز کی فائرنگ اور سيلاب سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے دينے کا اعلان کيا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے سيالکوٹ کی ضلعی انتظاميہ کو ہدایت دی کہ وہ باہر نکل کر لوگوں کے مسائل حل کريں۔ شہباز شریف نے سيالکوٹ کے علاقے شہاب پورہ کا دورہ کيا تاہم وہ متاثرين سے ملے بغير واپس چلے گئے جس پرمتاثرين نے شديد رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گھر بار تباہ ہوگئے ہيں اوروزير اعلی پنجاب ان کے مسائل سنے بغير چلے گئے۔

مزید خبریں :