پاکستان
05 ستمبر ، 2014

اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ کا سپریم کورٹ میں بیان جمع

اسلام آباد....... اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں بتایا گیا ہے کہ دھرنوں کےدوران تین افرادجھڑپوں میں جاں بحق ہوئے۔ موجود ہ سیاسی بحران اور دھرنوں کے باعث ملک کو 547 ارب روپے کا نقصان ہوا،غیر ملکی سربراہان بھی پاکستان نہ آسکے ۔اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے سپریم کورٹ میں وفاق کی رپورٹ جمع کرائی، جس بتایا گیا کہ سیاسی بحران اور دھرنوں کے باعث ملک کو 547 ارب روپے کا نقصان ہوا،اسٹاک ایکسچینج مندی اور بے یقینی کا شکار رہی،اسلام آباد کے مقامی تاجروں کو دھرنوں کے باعث لگ بھگ 10 ارب روپے کا خسارہ ہوا، سیاسی بحران کے بعد ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 13.92 سے کم ہوکر 13.52 رہ گئے۔تین افرادجھڑپوں میں جاں بحق ہوئے۔کشیدگی اور جھڑپوں کے باعث 202 پولیس اہلکاروں سمیت 707 زخمی ہوئے ۔ اسلام آباد کے 2 لاکھ بچوں کا تعلیمی نقصان ہوا، مظاہروں کے دوران ایک پولیس وین سمیت 17 گاڑیوں کو نقصان ہوا ۔ پی ٹی وی کی عمارت پر مظاہرین کے حملے سے آلات کا نقصان ہوا جبکہ دھرنے کے شرکاء اور اہم قومی عمارتوں کی حفاظت کے لیے اضافی سیکورٹی پر 130 ملین روپے کےاخراجات ہوئے ۔

مزید خبریں :