کاروبار
18 اپریل ، 2012

پاکستان کا بجٹ خسارہ6.7فیصد رہے گا، آئی ایم ایف

پاکستان کا بجٹ خسارہ6.7فیصد رہے گا، آئی ایم ایف

کراچی… عالمی مالیاتی ادارے نے کہاہے کہ رواں مالی سال پاکستان کا بجٹ خسارہ 6.7 فی صد رہنے کی توقع ہے۔آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 12-2011 کے اختتام تک پاکستان کے مجموعی قرضے ، ملکی پیداوار کے 61.1 فی صد تک پہنچ جائیں گے، جب کہ رواں سال واجب الادا قرضے، قومی پیداوار کے 23.3 فی صد رہیں گے۔ آئندہ مالی سال واجب الادا قرضے، ایک فی صد اضافے کے ساتھ ،مجموعی قومی پیداوار کے 24.3 فی صد تک پہنچ جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق، 2017 میں پاکستان کے قرضے کم ہوکر مجموعی قومی پیداوار کے 50.4 فی صد رہ جائیں گے۔

مزید خبریں :