پاکستان
08 ستمبر ، 2014

جیوسے وابستہ بےروزگارہوئے تومسائل پیداہوں گے:بابر غوری

جیوسے وابستہ بےروزگارہوئے تومسائل پیداہوں گے:بابر غوری

اسلام آباد...... ایم کیو ایم کے سینیٹربابر غوری کا کہنا ہے کہ جیوسے وابستہ ہزاروں خاندان بےروزگارہوئے تومسائل پیداہوں گے،پرویزرشیدسےدرخواست ہےکہ جیو کا مسئلہ جلد حل کرائیں۔وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس میں کہا ہے کہ جیونیوزاسلام آبادکےدفترپر مسلسل پتھراؤ اور عملے کو ہراساں کیا جا رہا ہے ،جیونیوزکی بندش کامعاملہ صحافیوں کےلیےباعث تشویش ہے۔پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف نے بھی شرکت کی ۔جیو نیوز کی 4 ماہ سے غیر قانونی بندش، دفتر پر حملوں ، کوئٹہ میں صحافیوں کے قتل اور دھرنوں میں میڈیا ورکرز پر تشدد کے خلاف صحافیوں نے پارلیمنٹ کی پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید نے پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس سے خطاب میںکہا کہ جیونیوزاور پی ٹی وی کےعملےکوہراساں کیاجارہاہے، قانون شکنی کرنے والےافرادکے خلاف قانون کےمطابق کارروائی ہوگی، اسپیکر قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات کو صحافیوں کےتحفظ کےمعاملے پرتجاویزدینے کی ہدایت کریں اور پارلیمنٹ جیونیوزکی بندش ختم کرانے میں اپنا کرداراداکرے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ سےمشورہ کرکےقائمہ کمیٹیز کی مشترکا کمیٹی سے تجاویزلیں گے ۔ ایم کیو ایم کے سینیٹر بابر غوری نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کےلیے وزیراعظم کےساتھ ہیں،ہم نہیں چاہتےکہ طاقت کے زور پروزیراعظم کااستعفا ہو ،اسلام آباد میں آرٹیکل245کےنفاذکافیصلہ درست تھا،دھرنےکےباعث عوام پریشان ہیں،اربوں روپے کانقصان ہورہاہے۔ اے این پی کے سینیٹر حاجی عدیل نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اقلیتوں پر حملے کیے جارہے ہیں،صوبائی قیادت اسلام آباد کے دھرنے میں ڈانس میں مصروف ہیں۔فاٹا سے رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں آپریشن ضرب عضب جاری ہے، دنیا کی نظریں ہم پر ہیں، دھرنے والے مشکل وقت میں سیلاب زدگان کی مدد کریں۔

مزید خبریں :