08 ستمبر ، 2014
کراچی......مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ امین شہیدی کا کہنا ہے کہ پولیس اور رینجرز کا آپریشن ناکام ہوچکا ہے،کراچی میں بھی دفعہ 245 نافذ کی جائے اورشہر کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لیے فوجی آپریشن کا آغاز کیا جائے ۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ امین شہیدی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ علامہ علی اکبر کمیلی سمیت گزشتہ ایک برس میں 166 شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کی جاچکی ہے، جن میں معروف علماء و ذاکرین،ڈاکٹرز، پروفیسرز، انجنیئرز،وکلاء، دکاندار، تاجر،طلبہ اور اسکاوٹ شامل ہیں، علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ شہر میں پولیس اور رینجرز کا آپریشن ناکام ہوچکا ہے،کراچی میں بھی دفعہ 245 نافذ کی جائے اورفوجی آپریشن شروع کیا جائے ۔علامہ امین شہیدی نے کہا کہ ملک بھر میںکہیں فرقہ واریت نہیں ،دہشت گرد اسلام دشمن قوتوں کے آلہ کار ہیں۔