08 ستمبر ، 2014
لاہور......وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ان کا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، سازشیں ہوں یا سیلاب، ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ حکومت سیلاب متاثرین کی توقع سے بہت پہلے ان کے نقصانات کا ازالہ کرے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے تحصیل پھالیہ،چنیوٹ اور سرگودھا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے امدادی کیمپوں میں جاری بحالی کے کاموں کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےوزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ ایسے وزیراعلیٰ نہیں جو مصیبت زدہ عوام کو چھوڑ کر رات کو اسلام آباد میں گانے بجانے میں مصروف رہیں۔ بحالی کے کاموں کے لئے قصبہ قصبہ، گاؤں گاؤں اور شہر شہر پھر رہا ہوں، امدادی سرگرمیوں میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔انسانی جانوں کا تحفظ ترجیح ہے لیکن جانوروں کے لئے بھی چارے اور ادویات میں کمی نہ آنے دی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ امدادی کیمپ متاثرہ دیہات کے قریب لگائے جائیں۔