پاکستان
08 ستمبر ، 2014

کشمیر اور پاکستان میں بارشوں سے تباہی افسوس ناک ہے، وزیراعظم

کشمیر اور پاکستان میں بارشوں سے تباہی افسوس ناک ہے، وزیراعظم

اسلام آباد......وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیراورپاکستان میں بارشوں سے آنے والی تباہی افسوس ناک ہے،پنجاب میں تباہی گنجائش سے زیادہ پانی آنےکے باعث ہوئی۔ دعا کرتے ہیں کہ اللہ سندھ کو آنیوالے سیلاب سے محفوظ رکھے۔بارشوں اور سیلاب کے نقصانات کا جائزہ لینے کےلیے وزیراعظم نواز شریف نے آزاد کشمیر کا دورہ کیا ،اور متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ بھی کیا، وزیر اعظم کو بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر بریفنگ بھی دی گئی۔متاثرین اور انتظامیہ سے خطاب میں وزیر اعظم نے بارشوں سے کشمیر اور دوسرے علاقوں میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا۔انھوں نے کہا کہ گنجائش سے زیادہ پانی آنےسے تباہی ہوئی ہے، متاثرین کی دیکھ بھال ریاست کا فرض ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کے نقصانات کا مداوا کرے۔ان مسائل سے نہیں گھبرانا چاہیئے۔ وزیر اعظم نے دھرنوں کو معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان دھرنوں کو ناپسند کر رہی ہے۔انھوں نے چین کے صدر کا دورہ ملتوی ہونے پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ مسائل جلد از جلد حل ہوں گےاور ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہوجائے گا۔

مزید خبریں :