09 ستمبر ، 2014
اسلام آباد......ممکنہ ماروائے آئین اقدام کیس میں مسلم ق لیگ نے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کراتےہوئےموقف اختیارکیاہے کہ عدالت دھرنوں کے معاملے کا آئینی جائزہ لینے کا اختیار نہیں رکھتی۔ ق لیگ کی جانب سے سردار عبد الرازق ایڈووکیٹ نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا، اس میں موقف اختیارکیاگیاہےکہ دھرنوں کا معاملہ خالصتا سیاسی ہے، عدالت اس کا آئینی جائزہ لینے کا اختیار نہیں رکھتی،انتخابات میں دھاندلی ہوئی، عدالت اسمبلی کی آئینی حیثیت کا جائزہ لے۔ مسلم لیگ ق کے جواب میں استدعا کی گئی ہے کہ دھرنوں کے خلاف دائر آئینی درخواستیں خارج کی جائیں۔