پاکستان
08 ستمبر ، 2014

ایم کیو ایم پنجاب کے رہنمائوں کا کے کے ایف کیمپ کا دورہ

ایم کیو ایم پنجاب کے رہنمائوں کا کے کے ایف کیمپ کا دورہ

لاہور.......متحدہ قومی موومنٹ سینٹرل پنجاب کمیٹی کے جنرل سیکریٹری رانا اشرف ایڈوکیٹ ، سینئر جوانٹ سیکریٹری عرفان مئیو ، آفس سیکریٹری منیر احمداور جوائنٹ انچارج متحدہ سوشل فورم عدنان انیس نے متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فائونڈیشن اور ضلع لاہور کمیٹی کی جانب سے پنجاب میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے لاہور پریس کلب کے باہر لگائے گئے امدادی کیمپ کا دور ہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کا جائز لیا ۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کمیٹی کے جنرل سیکریٹری رانا اشر ایڈوکیٹ اور جوائنٹ انچارج متحدہ سوشل فورم عدنان انیس نے کہا کہ متحدہ قومی مومنٹ بلا تفریق رنگ ونسل انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور قائد تحریک الطاف حسین ملک کے واحد لیڈر ہیںجو دکھی انسانیت کا درد دل میں رکھتے ہیں اور جوسیلاب زدگان کی تکالیف و مشکلات کو اپنے سینے میں محسوس کرتے ہوئے متاثرین کی دل کھول کر مدد کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے ، سیلاب متاثرین ہمارے بھائی ہیں جن کی مدد کرنا ہمارا قومی ، دینی اور اخلاقی فریضہ ہے اور اب تک ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمتِ خلق کی جانب سے پنجاب بھر میں سیلاب زدگان کی امدا د کیلئے چار مرکزی کیمپ قائم کیئے جا چکے ہیں جہاں پاکستان کی عوام دل کھول کر اپنے عطیات جمع کروا رہے ہیں ۔ انہوں نے پاکستان بھر خصوصاً پنجاب کی عوام سے اپیل کی کے وہ سیلاب زدگان کی امدا دکیلئے اپنے عطیات خدمتِ خلق فائونڈیشن میں جمع کروائیں تاکہ متاثرین کو فوری اور بھرپور امداد کی جاسکے ۔

مزید خبریں :