پاکستان
09 ستمبر ، 2014

اسپین میں مقیم پاکستانیوں کی جیو پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت

اسپین میں مقیم پاکستانیوں کی جیو پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت

بارسلونا.....شفقت علی رضا /نمائندہ جنگ.....اسپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین نے جیو نیوز کے رپورٹرز اور دفاتر پر حملوں کو جمہوریت پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس عمل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔جیو نیوز اورروزنامہ جنگ اسپین سے بات کرتے ہوئے پاک پنجاب کاتالان ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری مظہر وڑائچانوالہ ،سینئر نائب صدرچوہدری طارق گجر ،سینئر صحافی مرزا ندیم بیگ ،پاکستان مسلم لیگ ن اسپین کے صدر میاں محمد اظہر ،چیئر مین منطور حسین شمس ، جوائنٹ سیکرٹری میاں عمران ساجد ، معروف بزنس مین چوہدری امانت مہر ،پاک اسپین پریس کلب کے ممبران و ایگزیکٹو باڈی ،ادبی شخصیت چوہدری شاہد لطیف گجر ،پاکستان پیپلز پارٹی اسپین کے جنرل سیکرٹری ساجد گوندل ،پی پی پی کے آرگنائزر حافظ عبدالرزاق صادق ،سماجی شخصیت علی ذوالفقار حشمت ،چوہدری طارق وڑائچ ،پاک فرینڈز ایسوسی ایشن ویلنسیا کے صدر اکرام باری ،نائب صدر ساجد بھٹی ،چوہدری امتیاز آف لوراں،قرطبہ ایسوسی ایشن کے صدر ریاض بٹ ،ہیومینٹی فار ایور ایسوسی ایشن اسپین کے جنرل سیکرٹری عمر فاروق بٹ اور دوسرے معززین نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اس ملک کا چوتھا ستون صحافت محفوظ نہیں ،معززین کا کہنا تھا کہ جیو نیوز اپنے حصے کی سزا بھگت چکا ،جرمانہ ادا کر دیا پھر اب جیو نیوز کے رپورٹرز اور دفاتر پر حملے سمجھ سے بالا تر ہیں ،معززین نے کہا کہ یہ سب کچھ جیو نیوز اور روزنامہ جنگ کی ٹیم کی جانب سیدھرنے کی سچی ، صحیح اور متوازن رپورٹنگ کرنے کی سزا ہے کیونکہ دھرنا دینے والوں کے قائدین اپنی مرضی کی رپورٹنگ چاہتے ہیں ،وہ چاہتے ہیں کہ جیو نیوز ایسی رپورٹنگ کرے جو دھرنا پارٹی کے حق میں ہو ۔معززین اسپین کا کہنا تھا کہ جیو نیوز کی خاتون رپورٹرکے ساتھ بد تمیزی کون سے با شعور معاشرے کی عکاسی ہے ۔اسپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی جیو نیوز کے دفاتر پر مسلسل حملوں اور رپورٹرز کو زد و کوب کرنے پر سراپا احتجاج ہے اور حکومتی اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ پاکستان میں صحافت جیسے پاکیزہ شعبے اور سچ بولنے اور دیکھانے والے چینلز کو تحفظ دے ۔

مزید خبریں :