پاکستان
09 ستمبر ، 2014

عمران خان الزامات سے پہلے مشاورت کرلیا کریں، خواجہ آصف

عمران خان الزامات سے پہلے مشاورت کرلیا کریں، خواجہ آصف

اسلام آباد......وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چینی صدر کا دورہ 34 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تھا، چین کی طرف سے پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کی جانی تھی،انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ الزامات لگانے سے پہلے سمجھدار لوگوں سے مشاورت کرلیا کریں،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا چین کی طرف سے پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کی جانی تھی،چین 3 بینکوں کے ذریعے اپنی کمپنیوں کو سرمایہ فراہم کررہا ہے۔ عمران خان کو اگر معاملات کی سمجھ نہ آئے تو سمجھدار لوگوں سے پوچھ لیا کریں۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی سرمایہ کار کو نوازنے کے لیے پیپرا قوانین میں ترامیم نہیں کی گئیں۔ نیپرا بھی آزاد ادارہ ہے جس میں فیصلے چاروں صوبوں کے نمائندوں کی مشاورت سے ہوتے ہیں۔ حکومت نیپرا کے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا چین کی 34 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں سے تھر کول پروجیکٹ پر بھی رقم لگنی تھی۔ تھر کے کوئلے سے بجلی کے دو پلانٹ لگائے جائیں گے جب کہ دیگر منصوبوں کے لیے کوئلا مختلف ممالک سے درآمد کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں 34 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔ چینی کمپنیاں پاکستان کے معاشی حالات کا جائزہ لے چکی ہیں۔کوئی بھی ملک بغیر سوچے سمجھے اتنی بڑی سرمایہ کاری نہیں کرسکتا۔

مزید خبریں :