09 ستمبر ، 2014
لاہور......لاہور کے علاقے داروغہ والا میں مسجد کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی۔30 سے 40 افراد کے ملبےتلے دبے ہونے کا خدشہ اب بھی ہے ،ملبے تلے دب جانے والے افراد کو بحفاظت نکالنے کےلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق داروغہ والا کی مسجد میں نماز ظہر ادا کی جا رہی تھی،اچانک مسجد کی چھت دھماکے سے گر گئی جس کے نتیجے میں تیس سے چالیس نمازی ملبے تلے دب گئے،زخمیوں کی چیخ وپکار پر اہل علاقہ فوری جمع ہو گئے، ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں بھی پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں ،ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کے مطابق امدادی کارروائی کے دوران 10 لاشیں نکال لی گئی ہیں ،اب تک نکالے گئے زخمیوں کو سروسز اور شالیمار اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر کو نکالنے کےلئے ملبے کو توڑا جا رہا ہے ،مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نےامدادی کارروائیوں میں تیزی لانے اور تمام ضروری مشینری فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔