09 ستمبر ، 2014
سیالکوٹ ......پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےسیالکوٹ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔عمران خان سیلاب سے متاثرہ علاقے کشمیرروڈ پرواقع میگ ٹاؤن پہنچے۔ جہاں سیلاب متاثرین سے مختصر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران کا خاندان اور خاندانی سیاست ختم ہوچکی ہے۔ جلد تحریک انصاف کی حکومت آنے والی ہے۔ خطاب کے بعد عمران خان سیلاب سے متاثرہ سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال روانہ ہوگئے۔