پاکستان
09 ستمبر ، 2014

پرویزالہٰی کا گجرات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

پرویزالہٰی کا گجرات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

گجرات......مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب سے جتنا جانی و مالی نقصان ہوا اس کی تمام ذمے داری شریف برادران پر آتی ہے۔چودھری پرویزالہٰی نے گجرات میں سیلاب سے متاثرہ علاقے قاسم آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شریف برداران نے پنجاب کے تمام ترقیاتی فنڈ جنگلابس سروس میں لگادیئے لیکن حفاظتی پشتوں کی مرمت نہیں کروائی، حفاظتی پشتوں کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے بند ٹوٹے اور سیلاب عوام کا مال و اسباب سیلاب بہا لے گیا۔

مزید خبریں :