پاکستان
09 ستمبر ، 2014

سیلاب زدگان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ،نواز شریف

سیلاب زدگان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ،نواز شریف

پنڈی بھٹیاں.......وزیراعظم نوازشریف نے بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ سیالکوٹ کے علاقوںکا فضائی جائزہ لیا، وہ بعدازاں بذریعہ سڑک جلال پور بھٹیاں گئے اور سیلاب متاثرین کو یقین دلایا کہ وہ اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں ، وہ خود کو تنہا نہ سمجھیں ،وزیراعظم نے مزید کہا کہ وہ سیلاب زدگان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ اس سے قبل انھیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع سیالکوٹ، حافظ آباد،گوجرانوالہ اور دیگرمیں ہونے والی تباہ کاری کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کے لیے پنجاب انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے کیمپس اور بے گھر ہونے والے افراد کی خیمہ بستی کا بھی دورہ کیا،بعدازاں انھوں نے متاثرین سیلاب میں امدادی چیک بھی تقسیم کیے اور ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حوصلہ بھی دیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ آزمائشیں آتی جاتی رہتی ہیں ثابت قدم رہنا ہی کامیابی ہے اور اللہ بھی ضرور مدد کرتاہے،حکومت اپنے تمام وسائل بروئے کار لاکران سیلاب متاثرین کی مشکلات کا ازالہ کرے گی۔

مزید خبریں :