09 ستمبر ، 2014
ڈیلس.....راجہ زاہد اختر خانزادہ/نماءندہ خصوصی.....ڈیلس میں اسماعیلی برادری کی معروف سماجی کارکن رضوانہ شمس الدین ٹریفک حادثے میں جاںبحق ہو گئیں،مرحومہ کی گاڑی کو پیش آنے والا حادثہ فرینکفرٹ ایونیو135ہائی وے کے قریب پیش آیا جہاں ان کی گاڑی الٹ گئی،رضوانہ شمس الدین اسپتال پہنچنے سے قبل ہیں خالق حقیقی سے جا ملیں۔پولیس نے حادثے کی اطلاع سب سے پہلے مرحومہ کے چچا سائوتھ ایشیا واچ کے صدر اور مسلم ڈیمو کریٹک کاکس کے ڈائریکٹر امیر مکھانی کو دی۔رضوانہ شمس الدین کے والد شمس الدین مکھانی اوروالدہ نرجس مکھانی کراچی میں ہیں جو اپنی بیٹی کی آخری رسومات میں شرکت کےلئے ڈیلس آئیں گے ،جس کے بعد ان کی تدفین ڈیلس کے قبرستان کی کی جائے گی۔رضوانہ شمس الدین کے انتقال پر مسلم ڈیمو کریٹک کاکس کے چیئر مین سید فیاض حسن،آفتاب صدیقی،زاہد خانزادہ،ڈاکٹر پرت پال سنگھ،ڈاکٹر قیصر عباس،پاکستانی امریکن ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عامر سلمان اور ڈاکٹر جاوید اجمل سمیت دیگر راہنمائوں نے رضوانہ شمس الدین کے والدین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ کے انتقال سےکمیونٹی ایک سرگرم کارکن سے محروم ہو گئی ،راہنمائوں نے مرحومہ کےلئے مغفرت اورورثاء کو صبر جمیل کی دعاکی۔