کھیل
09 ستمبر ، 2014

کے الیکٹرک پاکستان خواتین فٹبال ٹیم کو اسپانسر کرے گا

کے الیکٹرک پاکستان خواتین فٹبال ٹیم کو اسپانسر کرے گا

کراچی........ کے الیکٹرک اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بے حدخوشی محسوس کررہا ہے کہ کے۔ای ،ویمن فٹبال کلب کو اسپانسر کرنے والا پہلا کارپوریٹ ادارہ بن گیا ہے۔ اس حوالے سے کے الیکٹرک اوربی یو ایف سی( بلوچ یونائیٹڈ ویمنز فٹبال کلب) نے مفاہمتی یادداشت پردستخط کیے جس کی تقریب کے ۔ای ہائوس میں منعقد ہوئی۔ کے الیکٹرک کے نظریے کے تحت نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے ۔اس موقع پر کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو جناب نیر حسین نے کہا کہ ــ’’خواتین کو بھی مردوں کی طرح یکساں مواقع دیئے جانے چاہیئے اوراس حوالے سے کے الیکٹرک بی یو ایف سی ویمنز ٹیم کے ساتھ کام کرے گا اور تمام ممکنہ طریقوں سے ان کی حمایت کی جائے گی ۔‘‘بی یو ایف سی ویمنز ٹیم کی صدر محترمہ روبینہ عرفان نے اس موقع پرمزید کہا کہ’’کے الیکٹرک کی جانب سے تعاون اور حمایت کرنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے ،ہم اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ خواتین کی فٹبال ٹیم کامیابی حاصل کرنے کے لئے سو فیصد کے بجائے دو سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔‘‘ پریس بیان میں تفصیلات بتاتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک بی یو ایف سی ویمنز ٹیم کی سہولت کے لئے کوچنگ ، تربیت اور فٹبال کا سامان فراہم کرنے میں معاونت کرے گا۔ بلوچستان یونائیٹڈ ویمنز فٹبال کلب 2008میں کراچی میں قائم ہوا جس میں کراچی اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکیاں شامل ہیں ۔اس کلب نے واپڈا کو 7-0سے شکست دینے کے بعد خواتین کی قومی چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ بی یو ایف سی کے گیارہ کھلاڑیوں پر مشتمل خواتین ٹیم کی ارکان پاکستان کے قومی کیمپ میں بھی شامل ہیں۔بلوچستان یونائیٹڈ کی منیجر کو قومی ٹیم کی منیجر کے طور پر بھی مقرر کیا گیا تھا ۔یہ پہلا ویمنز کلب ہے جس کی ٹیم نے مالدیپ کی غیرملکی کھلاڑی کو خریدا اور کے الیکٹرک اس کلب سے منسلک ہونے پر فخر محسوس کرتا ہے۔کے الیکٹرک مختلف علاقوں میں دیگر کھیلوں کے ساتھ ساتھ فٹ بال پر بھی زور دیتا ہے اور حال ہی میں لیاری لیگ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔چونکہ کے الیکٹرک اپنے بجلی کے نیٹ ورک کے ذریعے بلوچستان کے تقریباً چھ اضلاع کا احاطہ کررہا ہے۔اس لئے کے الیکٹرک اس ریجن میںویمنز فٹ بال کو فروغ دینے کے لئے ایک بہترین موقع کے طور پر دیکھتا ہے۔کے الیکٹرک بی یو ایف سی ویمنز ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں کھیلوں کے فروغ جاری رکھے گا۔

مزید خبریں :