پاکستان
09 ستمبر ، 2014

سیلاب متاثرین کی مدد کرنا حکومت کی ذمے داری ہے، عمران خان

سیلاب متاثرین کی مدد کرنا حکومت کی ذمے داری ہے، عمران خان

اسلام آباد.......تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں میرٹ لیکر آئیں گے، پولیس اور بیوروکریسی میں کوئی مداخلت قبول نہیں کرینگے۔ پی کے 10میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پرتحریک انصاف کے شاہ فرمان جیت گئے،اسفند یارولی کو بتادوں کہ پی کے10 میں آپکی شکایت پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی،منگل کی شب دھرنے کے شرکا سے مختلف اوقات میں خطاب میں عمران خان نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنا حکومت کی ذمے داری ہے، ہم سیلاب متاثرین کی مدد انسانیت کے لیے کریں گے، عمران خان نے کہا کہ ہمیں یہاں 27 دن ہوگئے ہیں، مجھے یہاں رہنے کی عادت ہوگئی ہے،ہم ان مزدوروں کے لیے لڑ رہے ہیں جن کو حکومت کی مقرر کردہ تنخواہ بھی نہیں ملتی، انہوں نے کہا ہم قوم کو مقروض کرنے والوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔جلد ہی تحریک انصاف کے حکومت آنیوالی ہے، ہم قوم کی بھرپور خدمت کرینگے۔

مزید خبریں :