09 ستمبر ، 2014
اسلام آباد.......نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 231 افراد جاں بحق اور 400 کے قریب زخمی ہوئے ہیں ،سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں ۔ این ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پنجاب میں 156 افراد جاں بحق جبکہ 287 ا زخمی ہوئے ہیں۔ بارشوں اور سیلاب سے پنجاب کے 36 شہر متاثر ہوئے ،3 ہزار 281 مویشی بھی سیلاب کی نذر ہو گئے،پنجاب میں سیلاب متاثرین کےلیے 299 ریلیف کیمپس بنائے گئے ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں بارشوں سے 64 افراد جاں بحق اور 109 زخمی ہوئے جبکہ گلگت بلتستان میں 11 افراد جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے۔