09 ستمبر ، 2014
پشاور.....خیبریونین آف جرنلسٹس اورپشاور پریس کلب کی زیر قیادت پشاورمیں اخبارات اور ٹی وی چینل سے نکالے گئے صحافیوں نے وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔پشاورکے مختلف مقامی اخبارات اور ٹی وی چینل سے نکالے گئے صحافیوں نے وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے کااہتمام خیبریونین آف جرنلسٹس اورپشاورکلب کی جانب سے کیاگیاتھا۔صحافیوں نے پلے کارڈزاوربینرزاٹھارکھے تھے جن پران کی بحالی کے مطالبات درج تھے۔اس موقع پرمقررین نے کہاکہ صحافیوں کا معاشی قتل بند کیا جائےاور کارکن دشمن اخبارات کے اشتہارات بند کیے جائیں ۔