پاکستان
09 ستمبر ، 2014

سوئی ناردرن کے ایم ڈی کوچارماہ کی مزید توسیع

لاہور......سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عارف حمید کو عہدے پرچارماہ کی مزید توسیع دے دی گئی ہے ۔یہ فیصلہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت کیجانب سےنئےایم ڈی کےتقرر کاطریقہ کار مسترد کردیاگیا ،بورڈ آف ڈائریکٹرز نے موجودہ ایم ڈی عارف حمید کوچارماہ کی مزید توسیع دینے کا فیصلہ کیا ،اس سے پہلے انہیں ایک سال کی توسیع دی گئی تھی، بورڈ آف ڈائریکٹرنوے روز میں نئے ایم ڈی کا تقررکرے گا۔

مزید خبریں :