10 ستمبر ، 2014
لاہور...... لاہورمیں مسجدکی چھت گرنےسےشہیدہونےوالے24میں سے 14افرادکی تدفین کردی گئی، شہداءکی اجتماعی نمازِ جنازہ میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔3افرادکی تدفین گزشتہ رات ہی کر دی گئی تھی،جبکہ باقی7شہداءکی میتیں ورثاءدوسرے علاقوں میں لے گئے تھے۔جامعہ مسجدحنفیہ داروغہ والاکی چھت گرنےسےشہیدہونےوالے14افراد کی اجتماعی نماز جنازہ جی ٹی روڈ پر ادا کی گئی،اس موقع پر ماحول پر سوگ طاری تھا، اجتماعی نماز جنازہ مفتی رٕمضان سیالوی نے پڑھائی۔ 14افراد کاسفرِآخرت ایک ساتھ شروع ہوا،تو ہر آنکھ اشک بار ہو گئی۔ ایک ساتھ نماز،ایک ساتھ شہادت،،اور ساتھ ساتھ قبریں۔14 نمازیوں کی قبروں پر محبتوں اور عقیدتوں کےپھول نچھاور کرتے ہوئے اپنوں کے دل غم سے بوجھل ہو کر رہ گئے۔ شہداء کی تدفین کے بعد مسجد کاملبہ ہٹانےکاکام ایک بار پھر شروع کر دیا گیا۔