پاکستان
10 ستمبر ، 2014

مسجد کی تعمیر کیلئے نا این او سی لیا گیا اور نہ ہی نقشہ پاس کرایا گیا

مسجد کی تعمیر کیلئے نا این او سی لیا گیا اور نہ ہی نقشہ پاس کرایا گیا

لاہور...... لاہور کے علاقے داروغہ والا میں گرنے والی مسجد کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ مسجد کی تعمیر کے لئے نا تو این او سی لیا گیا اور نہ ہی نقشہ پاس کرایا گیا۔ پہلی منزل مٹی گارے کی بنی تھی، جو 45 سال پرانی تھی۔ داروغہ والا میں گرنے والی مسجد 1943 میں قائم کی گئی، اس کی پہلی منزل کی چنائی سیمنٹ کی بجائے مٹی گارے سے کی گئی تھی۔ اسی حالت میں 5 سال پہلے دوسری منزل بنائی گئی، تاہم وہ بھی زیادہ مضبوط نہ تھا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ عثمان نے بتایا کہ بوسیدہ عمارتوں کو گرانے کے لیے اخبارات میں اشتہار دیے جاتے ہیں،تاہم لوگ لاپرواہی کرتے ہیں جس سے جانی نقصان ہوتا ہے۔ریسکیو حکام نے چوبیس گھنٹے میں امدادی کارروائیاں مکمل کر لیں، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اس افسوسناک واقعے کی ذمہ داری وہ کس پر ڈالیں، کس کے خلاف کارروائی ہو گی، اس سوال کا جواب کسی کے پاس نہیں۔

مزید خبریں :