18 اپریل ، 2012
راولپنڈی … جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ سیاچن سمیت تمام تنازعات پر بات ہونی چاہئے، پاکستان ، بھارت کے جواب میں سیاچن میں فوج لیکر آیا ، امن اور اچھے ہمسایوں کی طرح رہنا چاہتے ہیں۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے سیاچن سے متعلق کہا ہے کہ یہ مسئلہ پاکستان اور بھارت کو مل بیٹھ کر حل کرنا چاہئے، گلیشیئر سے فوجوں کا انخلا ماحولیاتی بہتری کیلئے بھی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونے چاہئیں، سیاچن پاکستان اور بھارت دونوں کیلئے مشکل محاذ ہے۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے سیاچن کے علاقے گیاری سیکٹر میں برف تلے دبے فوجیوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کا آپریشن جاری رہے گا، برف تلے فوجیوں کو نکالنے کیلئے تمام وسائل استعمال کررہے ہیں۔ سربراہ پاک فوج نے مزید کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ ہم سیاچن میں کیوں بیٹھے ہیں، بھارت کے ساتھ امن اور اچھے ہمسایوں کی طرح رہنا چاہتے ہیں، بھارت کے جواب میں پاکستان اپنی فوج سیاچن میں لیکر آیا، بھارت کے ساتھ سیاچن سمیت تمام تنازعات پر بات چیت ہونی چاہئے۔