16 ستمبر ، 2014
لاہور.....وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ انتشار اور انارکی عمران اور قادری کا مشترکہ ایجنڈا ہے، سرکاری عمارتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کروانے والے دھرنا لیڈر دشمنوں کے مفادات کی تکمیل کر رہے ہیں۔لاہور سے جاری بیان میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ آکسفورڈ کے تعلیم یافتہ عمران خان تہذیب و اخلاق کے ضابطے سے عاری ہوچکے ہیں۔ وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کرنے والے اب ڈی پی اوز کے استعفوں پر اتر آئے ہیں۔ عمران اور قادری مصنوعی بحران پیدا کر کے افراتفری پھیلا رہے ہیں۔ سعد رفیق کاکہنا تھا کہ دھرنوں سے عہدہ برآ ہونے کا حتمی فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔