16 ستمبر ، 2014
مظفرگڑھ......وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ حکومت رقم کا اندازہ لگا کر متاثرین کیلیے مکانات کی تعمیر کا عمل شروع کرے گی۔نوازشریف نے مظفرگڑھ کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول خورشیدآباد میں متاثرین سیلاب کیلیے قائم کیےگئے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نےکہاکہ جن لوگوں کا نقصان ہوا حکومت اسے پورا کرنے کی کوشش کرےگی۔انہوں نے کہاکہ سیلاب اور طوفانی بارشوں کی بروقت اطلاع نہیں ملی تھی جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ انہوں نے متاثرین کو یقین دلایا کہ حکومت متاثرین کو دوبارہ ان کے پاؤں پر ضرور کھڑا کرے گی۔