پاکستان
18 ستمبر ، 2014

کراچی میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہے،شرجیل میمن

کراچی میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہے،شرجیل میمن

کراچی...... وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، بھتاخوری اورٹارگٹ کلنگ سمیت دیگرمسائل عروج پرہیں، قانون نافذ کرنیوالےاداروں کی ذمےداری ہےکہ عوام کوتحفظ دیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹڈآپریشن کامیاب ہورہاہے، پولیس اہلکاراپنی جانیں دےکرعوام کاتحفظ کررہےہیں، سب سےتیزآپریشن لیاری میں کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگٹڈآپریشن کےدوران انسداددہشتگردی کی5عدالتیں بنائیں مگرنتائج نہیں آئے، عدالتیں اپناکام نہیں کرینگی توٹارگٹڈآپریشن کامیاب نہیں ہوگا، پی پی اوکےقانون پرعملدرآمدکرانےکی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :