18 ستمبر ، 2014
اسلام آباد...... وزیراعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کےلیے 24 ستمبر کو امریکا جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 26 ستمبر کو نیویارک پہنچیں گےتاہم دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات ابھی طے نہیں ہو سکی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 26ستمبرکواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف، امریکی نائب صدر جو بائڈن اورجاپانی وزیراعظم ایک اہم اجلاس کی مشترکا صدارت بھی کریں گے۔ اس اجلاس میں اقوام متحدہ کے امن مشن سےمتعلق امورپربات چیت ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 26 ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے۔پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات ابھی تک طے نہیں اور نہ ہی بھارت نے اس حوالے سے فی الحال کوئی عندیہ دیا ہے۔