پاکستان
18 ستمبر ، 2014

نندی پور پاورپراجیکٹ پر زخمی ہونے والا چینی انجینئر دم توڑ گیا

نندی پور پاورپراجیکٹ پر زخمی ہونے والا چینی انجینئر دم توڑ گیا

لاہور...... نندی پور پاورپراجیکٹ پر کام کے دوران زخمی ہونے والا چینی انجینئر لاہور کے جنرل اسپتال میں دم توڑ گیا۔ جنرل اسپتال انتظامیہ کے مطابق 29سالہ چینی انجینئر نندی پورپاورپراجیکٹ میں کام کررہاتھا کہ اس پر کرین گر پڑی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، اسے پہلے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال گوجرانولہ اور بعد میں جنرل اسپتال لاہورمنتقل کیا گیا ۔ جنرل اسپتال میں چارڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کی کوشش کی مگر وہ دم توڑ گیا۔

مزید خبریں :