پاکستان
19 ستمبر ، 2014

مسلم لیگ ن کا پشاورمیں طاقت کامظاہرہ، جلسہ کے اہتمام

مسلم لیگ ن کا پشاورمیں طاقت کامظاہرہ، جلسہ کے اہتمام

پشاور...... مسلم لیگ ن نے پشاورمیں طاقت کامظاہرہ کرتے ہوئے جلسہ کے اہتمام کیا۔جلسہ میں مقررین کاہدف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اوران کادھرناتھا۔ جلسہ سے خطاب میں وزیراعظم کے مشیرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان دھرنے کی سیاست ختم کرکے عوام کی خدمت کریں اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرح آگے بڑھ کر سیلاب متاثرین کی مدد کریں ۔امیرمقام نے تویہ بھی کہہ دیاکہ عمران خان کے دھرنے کے 10فیصدسے زیادہ لوگ ان کے جلسہ میں آئے ہیں، لہٰذاعمران وعدے کے مطابق دھرناختم کردیں۔ مسلم لیگ ن خیبرپختونخواکے صدرپیرصابر شاہ نے خطاب میں کہا کہ وہ دور جا چکا جب سیاسی جماعتیں آمرانہ قوتوں کو کندھا دیا کرتی تھیں ۔ صابرشاہ کاکہناتھا کہ خیبر پختونخوا حکومت عمران خان اورجہانگیرترین چلارہےہیں، صوبہ میں ایک بھی اسکول یاواٹر سپلائی اسکیم نہیں بنائی گئی جبکہ ہسپتالوں کی حالت بھی بدترہے۔ جلسہ سے ایم پی اے ارباب اکبرحیات نے بھی خطاب کیاجبکہ کارکنوں نے گوعمران گوکے نعرے بھی لگائے۔ پارٹی کے صوبائی صدرپیرصابرشاہ جوش خطابت میں اس قدرآگے بڑھ گئے کہ انہوں نے گوعمران گوکے بجائے سٹیج سے گونوازگوکے نعرے لگوادیئے اورخودبھی اس کارخیرمیں خوب حصہ ڈالا۔

مزید خبریں :