پاکستان
19 ستمبر ، 2014

تحریک انصاف کومزار قائد پر جلسہ کرنے کی اجازت

تحریک انصاف کومزار قائد پر جلسہ کرنے کی اجازت

کراچی....... محکمہ داخلہ سندھ نے تحریک انصاف کومزار قائد پراتوار کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اتوار کو مزار قائد پر جلسہ کرنا چاہتے ہیں جس کےلیے پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست دی گئی تھی،اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کے دفتر میں پولیس حکام اور ضلعی انتظامیہ کا اجلاس طلب کیا گیا،جس میں جلسہ گاہ کے اطراف سیکورٹی اور ضروری قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی سمیع صدیقی کے مطابق تحریک انصاف نے گرومندر سے نمائش چورنگی تک جلسےکیلئے درخواست دی تھی، تاہم ٹریفک کی روانی اورعوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے تحریک انصاف کو مزار قائد کے وی آئی پی گیٹ کے سامنےجلسہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

مزید خبریں :