پاکستان
19 ستمبر ، 2014

وزیراعظم کیخلاف 2 نیب ریفرنسز دوبارہ کھولنے کی درخواست مسترد

وزیراعظم کیخلاف 2 نیب ریفرنسز دوبارہ کھولنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد...... احتساب عدالت نے وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف 2 نیب ریفرنسز دوبارہ کھولنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ راول پنڈی کی احتساب عدالت کے جج چودھری محمد انوار نے وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت 11 افراد کے خلاف 3 نیب ریفرنسز دوبارہ کھولنے کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے منی لانڈرنگ سے متعلق حدیبیہ پیپر ملز اور ظاہر کردہ آمدن سے زائد خرچ کر کے رائے ونڈ محل کی تعمیر سے متعلق دو ریفرنس دوبارہ کھولنے کی درخواستیں مسترد کر دیں ۔ اتفاق فاؤنڈری ریفرنس دوبارہ کھولنے کی درخواست پر سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔ شریف فیملی کی جلا وطنی کے وقت نیب کی درخواست پر ان ریفرنسز پر کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی تھی، میاں نواز شریف نے یہ ریفرنسز خارج کرانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزید خبریں :