19 ستمبر ، 2014
حیدرآباد...... وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی صوبے میں بلدیاتی انتخابات کروانے کو تیار ہے لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کے باعث بلدیاتی انتخانات کھٹائی میں پڑ گئے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ آئین کے مطابق حلقہ بندیاں کروانا صوبائی حکومت کا کام ہے تاہم سپریم کورٹ نے یہ اختیار بھی الیکشن کمیشن کو دے دیا ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات حکومت نہیں کرارہی ہے جبکہ تاخیر حلقہ بندیوں کے معاملے کی وجہ سے ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی ادارہ پارلیمنٹ کو ڈکٹیٹ نہیں کراسکتا۔