دنیا
19 اپریل ، 2012

چین میں ریت کا طوفان، درخت،سائن بورڈ اکھڑ گئے

چین میں ریت کا طوفان، درخت،سائن بورڈ اکھڑ گئے

بیجنگ… چین کے صوبے زنگ جیانگ میں ایک بار پھر تیز گرد آلود ہوائیں چلنے لگیں جس سے فصلوں کو نقصان پہنچا ۔ صوبے زنگ جیانگ کے مختلف شہروں میں تیز ہواوٴں سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔ درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ سائن بورڈز بھی گرے ہوئے دکھائی دیے۔ گرد آلود ہواوٴں کے باعث فصلوں کی کاشت پر بھی اثر پڑا ہے جبکہ لوگوں کو سانس لینے میں بھی دشواری پیش آئی۔ کچھ علاقوں میں درجہ حرارت بھی کم ہوگیا جس سے ان علاقوں میں ایک بار پھر سردی بڑھ گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق یہ موسم مزید دو روز تک برقرار رہے گا۔

مزید خبریں :