20 ستمبر ، 2014
ملتان.....عمران خان کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر سابق وزیرقانونی پنجاب راناثنا اللہ پر ملتان مقدمہ درج کرلیا گیا۔ملتان میں ایک سماجی کارکن فہیم گِل نے تھانہ چہل یک میں درخواست دی تھی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ رانثا اللہ نے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف اپنی مختلف تقاریر اور بیانات میں ایسی زبان استعمال کی جس میں لوگوں کو اکسایا گیا کے وہ عمران خان کو نقصان پہنچائیں۔ جس پر تھانہ چہل یک میں راناثنااللہ کیخلاف 153 ت پ کی دفعات کیساتھ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔