20 ستمبر ، 2014
زیارت.....بلوچستان کے ضلع زیارت میں پاک آرمی کا مشاق طیارہ گر کر تباہ طیا ر ے میں موجود دو نوں پائلٹس کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کر دیئے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے پاک آرمی ایوی ایشن کے مشاق طیار ے اپنی تربیتی پرواز پر تھے کہ اچانک ایک طیارہ کوئٹہ سے چالیس کلو میٹر کے فاصلے پر کلی ملاسلام منہ میں گر کر تباہ ہو گیا ۔طیارے کی تباہی کے نتیجے میں اس میں سوار دونوں پائلٹ کیپٹن حسنین اور کیپٹن عمرشدید زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کیلئے پہلے زیارت ڈسٹرکٹ ہسپتال اور بعد ازاں ہیلی کاپٹر کے ذریعے کمبائن ملٹری ہسپتال کوئٹہ پہنچا دیا جہاں انھیں آئی سی یو وارڈ میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔