پاکستان
20 ستمبر ، 2014

سیاسی جماعتوں میں ہلکی پھلکی موسیقی ہوتی ہے، شیخ رشید

سیاسی جماعتوں میں ہلکی پھلکی موسیقی ہوتی ہے، شیخ رشید

کراچی.....عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں میں ہلکی پھلکی موسیقی ہوتی ہے،اسے پکے راگ میں تبدیل نہ کیا جائے،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک ہی جماعت ہوگئی ہے، مشرف کی رہائی کا نہیں نواز شریف کے استعفے کا مطالبہ ہے۔ کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کہتے ہیں سینے پر گولیاں کھائیں گے مگر نواز شریف کو بچائیں گے،نواز شریف کو جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ شیخ رشید نے کہا کہ ایم کیو ایم، تحریک انصاف کے ساتھ جوڈو کراٹے نہ کرے،درگزر کرے۔صوبوں کے قیام میں اصل رکاوٹ صنعت کار اور جاگیردار ہیں، ان کےخلا ف ایم کیو ایم کچھ نہیں بول رہی ۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جمہوریت کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں جہاں جہاں نواز شریف جائیں گے دھرنا بھی وہیں جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں کوئی ایک سیاست دان بتائیں جو فوج کے حوصلے سی پیدا نہیں ہوا۔ خود نواز شریف جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 کی پیدائش ہیں۔

مزید خبریں :