پاکستان
20 ستمبر ، 2014

کراچی کو اسلام آباد نہ بنایا جائے، خورشیدشاہ

کراچی کو اسلام آباد نہ بنایا جائے، خورشیدشاہ

سکھر...... قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسیدخورشیدشاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کو اسلام آباد نہ بنایا جائے ، یہاں دھرنوں کی سیاست نہ کی جائے۔ سرکٹ ہاؤس سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک روز الزامات لگا کر دوسرے روز تردید کردیتے ہیں، دھرنوں کی سیاست کرکے کراچی کو اسلام آباد نہ بنایا جائے،عمران خان نے ان پر کرپشن کے الزامات لگائے ہیں،اگر انہوں نے الزامات ثابت نہ کیے تو وہ عمران خان کیخلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔

مزید خبریں :