21 ستمبر ، 2014
گوجرانوالہ.....گوجرانوالہ کے عالم چوک میں پٹرول پمپ میں کھڑے آئل ٹینکرمیں آگ بھڑک اٹھی۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے عالم چوک پر واقع ایک پٹرول پمپ پر کھڑے آئل ٹینکر میں اچانک آگ لگ گئی۔ ریسکیوکا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔