دنیا
19 اپریل ، 2012

عراق میں پے درپے بم دھماکے،30افراد ہلاک،متعدد زخمی

عراق میں پے درپے بم دھماکے،30افراد ہلاک،متعدد زخمی

بغداد… عراق کے 4 صوبوں میں متعددبم دھماکوں سے 30 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وزارت داخلہ حکام کے مطابق دارالحکومت بھی کئی دھماکوں سے لرز آٹھا جس میں 17 افراد ہلاک ہوئے۔کرکوک میں دو کار بم دھماکوں میں 9 افراد ہلاک ہوئے جبکہ سمارا بھی دو دھماکوں سے گونج اٹھا، ان دھماکوں سے 3 افراد جان سے گئے۔ تاجی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹا جبکہ بعقوبہ میں خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکوں کے بعد سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کیاجارہاہے۔

مزید خبریں :