دنیا
21 ستمبر ، 2014

ماحولیاتی خطرات: آگہی کے لیئے :مغربی ممالک میں مارچ منعقد

لندن ......دنیا بھر میں ماحولیات کو درپیش خطرات سے آگہی کے لیئے امریکا برطانیہ فرانس سمیت کئی ممالک میں ماحول آگہی مارچ منعقد کی گئیںموسم میں تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے خطرات سے دوچار دنیا کے لوگوں کو ماحول اور موسم کو درپیش خطروں سے آگاہ کرنے اور حکومتوں کو ان خطرات کے خلاف اقدامات کرنے کے لیئے آج مختلف ممالک میں خصوصی آگہی مارچوں کا انعقاد کیا گیا، امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، آسٹریلیا اور دیگر ممالک میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکلے، منگل کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کلائمٹ کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ماحول کو درپیش خطرات سے بچاؤ کے لیئے دنیا بھر کے 120 سے زائد ممالک کے درمیان نیا ماحولیاتی معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :