پاکستان
22 ستمبر ، 2014

لاہور : اسکول کے تہہ خانے میں آتشزدگی ، پولنگ کا سامان جل گیا

لاہور : اسکول کے تہہ خانے میں آتشزدگی ، پولنگ کا سامان جل گیا

لاہور.....لاہور میں سرکاری اسکول کے تہہ خانے میں آگ لگ گئی،تہہ خانے میں دیگر اشیاء کیساتھ وہاں موجود الیکشن کمیشن کے انتخابی سامان کو بھی نقصان پہنچا،حکومت کی حریف پی ٹی آئی ہی نہیں ، حلیف پیپلزپارٹی نے بھی سرکاری اسکول کے تہہ خانے میں انتخابی سامان کی موجودگی پر سوال اٹھا دئیے ۔لاہور کے علاقے ریٹی گن روڈ پر واقع سینٹرل ماڈل اسکول کے تہہ خانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی دیگر اشیاء ہی نہیں جلیں وہاں رکھا پنجاب الیکشن کمیشن کے انتخابی سامان کو بھی نقصان پہنچا ،الیکشن کمیشن انتظامیہ کو اطلاع ملی تو فوری بھاگم دوڑ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئیں ،اس تہہ خانے میں آگ سے زیادہ اہم بات وہاں انتخابی سامان کی موجودگی تھی ،ذہنوں میں پہلا سوال یہی اٹھا کہ انتخابی سامان رکھنے کیلئے سرکاری اسکول کے تہہ خانے کا کیوں انتخاب کیا گیا ،آگ کہاں کیسے لگی انتخابی سامان تک کیسے پہنچی ؟الیکشن کمیشن انتظامیہ نے شکوک و شبہات دور کرنے کی کوشش ضرور کی ،یہ سوال بھی اٹھا کہ پولنگ کا سامان کون سے الیکشن کا تھا،کسی آنے والے الیکشن کا ۔یا پھر الیکشن 2013ء کے بیلٹ پیپر ، مہریں ، سیاہی اور دیگر اسٹیشنری نتخابی سامان کو لگنے والی آگ پرتوقابوپالیاگیا مگر اس کی آنچ اور دھواں پنجاب اسمبلی تک پہنچ گیا۔اپوزیشن خم ٹھونک کر سامنے آ گئی ،پی ٹی آئی نے منصوبہ بندی کے تحت انتخابی ریکارڈ جلانے کا الزام عائد کیا اور فائر بریگیڈ سے پہلے پولیس کے پہنچنے پر حیرت کا اظہار کیا ،تو حالیہ سیاسی بحران میں حکومت کی حلیف بن کر سامنے آنے والی پیپلزپارٹی کی ایک رکن نے تحریک التواء جمع کرا تے ہوئے انتخابی سامان اس تہہ خانے میں رکھنے کو مشکوک قرار دیدیا ،حکومت یا الیکشن کمیشن ،کسی ایک کو تو جواب دینا ہی ہو گا ۔

مزید خبریں :