پاکستان
22 ستمبر ، 2014

ایم پی اے پروین جونیجو کا اسمبلی رکنیت سےاستعفیٰ معمہ بن گیا

ایم پی اے پروین جونیجو کا اسمبلی رکنیت سےاستعفیٰ معمہ بن گیا

کراچی......پیپلز پارٹی کی ایم پی اے پروین عزیز جونیجو نے اسمبلی رکنیت سے استعفی دیا یا نہیں،سندھ اسمبلی کی ویب سائٹ کہتی ہے کہ خاتون رکن مستعفی ہوچکیں،پروین عزیز جونیجو کا کہنا ہے کہ شوہر نے دادو کے ایم این اے رفیق جمالی کی موجودگی میں سادے کاغذ پر دستخط کرائے،میںاب بھی اسمبلی کی رکن ہوں۔دادوسےمنتخب رکن سندھ اسمبلی پروین عزیزجونیجوکااستعفیٰ معما بنا ہوا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پروین عزیزجونیجو نے کہا کہ میں ابھی تک ایم پی اےہوں۔استعفیٰ براہ راست اسپیکرکودیاجاتاہے.میں نےاستعفیٰ نہیں دیامجھ سےاستعفی ٰلیاگیاہے۔ جمعرات کواسمبلی اجلاس میں شرکت کےلیےجاؤں گی۔ان کا کہنا تھا کہ میں استعفےکےلیےتیارتھی طریقہ کارغلط استعمال کیاگیا۔ایم پی اےرفیق جمالی نےمجھ سےزبردستی دست خط کرائے۔ایم پی اےاسپیکرکےسامنےاستعفی ٰدیتاہےمجھ سےزرداری ہاؤس میں استعفیٰ لیاگیا۔میری بےعزتی کی گئی عوام کےمینڈیٹ کی توہین ہے۔میں ایک منتخب ایم پی اےہوںمجھ سےزبردستی استعفی ٰلیاگیا۔اسمبلی ذرائع کا کہنا ہے کہ تین روزقبل پروین عزیزجونیجونےاستعفی ٰاسپیکرکوبھیجا جومنظوری کےبعدنوٹی فکیشن الیکشن کمیشن کوبھیج دیا۔پروین عزیزجونیجونےاپنےشوہرکیلیےسیٹ خالی کرنےکیلیےاستعفیٰ دیا،انجینیرعزیزجونیجوریٹائرمنٹ کے2سال مکمل ہونےکےبعدپی ایس76دادوسےالیکشن لڑیں گےپروین عزیزجونیجوکےشوہرمحکمہ آبپاشی کےریٹائرڈانجینئرہیں۔

مزید خبریں :