22 ستمبر ، 2014
پشاور.....پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے پشاور میں نئے پینل کی تنصیب کے سلسلے میں شہر بھرمیں دو دن کے لیے لوڈ شیڈنگ کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے ۔پیسکو کے اعلامیہ کے مطابق پشاور میں 24 ستمبر کو 132 کے وی پشاور سٹی گرڈ اسٹیشن میں نئے پینلز اور کیبلوں کی تنصیب ہوگی جس کی وجہ سے بدھ کی صبح 7 سے رات 12 بجے تک بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی بندرہے گی۔ متاثرہ علاقوں میں جھگڑا،چمکنی،چغلپورہ،ہشت نگری،ارمڑ،سکندر پورہ اور ریڈیو پاکستان فیڈرز شامل ہیں۔ جبکہ پھندو فیڈر کی بجلی صبح 7 سے سہ پہر 3 بجے تک بند رہے گی۔اعلامیہ کے مطابق25 ستمبر کو صبح7 سےرات 12 بجے تک ہشت نگری فیڈر سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔