22 ستمبر ، 2014
کراچی...... وزیر بلدیات سندھ شرجیل میمن نے مزار قائد کے سامنے جلسے کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب درخت کاٹنے کا نوٹس لیتے ہوئے بلدیہ عظمی کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کو کاروائی کی ہدایت کر دی۔جیو نیوز سے گفت گو میں بلدیہ عظمی کراچی کے ایڈمنسٹریٹر روف اختر فاروقی نے بتایا کہ درخت کاٹنا جرم ہے ۔مزار قائد کے سامنے درخت کاٹنے پر تحریک انصاف کے رہ نماوں کو نوٹس دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ درخت کاٹنے کے معاملے پر غیر جانبدار رہ کر کارروائی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں جلد نوٹس جاری کیا جائے گا۔جس کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔