دنیا
23 ستمبر ، 2014

امریکا کے القاعدہ اور داعش کے ٹھکانوں پر حملے، 120 جنگجو ہلاک

 امریکا کے القاعدہ اور داعش کے ٹھکانوں پر حملے، 120  جنگجو ہلاک

دمشق..... عراق کے بعد شام میں بھی امریکا کے القاعدہ اور داعش کے ٹھکانوں پر حملے، 4 شہریوں سمیت 120 سے زائد جنگجو ہلاک ہوئے۔ امریکا اور اس کے 5 اتحادی خلیجی ممالک قطر، بحرین، اردن، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پیر کی شب پہلی بار شام میں داعش اور القاعدہ جنگجوؤں کے خلاف فضائی اور بحری حملے شروع کئے، شام کے صوبے رقعہ اور حلب میں داعش اور القاعدہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاگیا، حملے میں القاعدہ کے 50 جبکہ داعش کے 70 سے زائد جنگجو ہلاک ہوئے ،حملوں میں ایک شہری خاتون سمیت 3 بچے بھی جاں بحق ہوئے، امریکا کا کہنا ہے کہ شام میں داعش کے ٹھکانوں پرامریکا کے طویل مدتی حملے جاری رہیں گے، دوسری طرف ایرانی صدر حسن روحانی نے شام میں امریکی کارروائی کو شام پر حملے کے مترادف قرار دیا ہے۔

مزید خبریں :