انٹرٹینمنٹ
19 اپریل ، 2012

کون بنے گا کروڈ پتی 6، امیتابھ بچن علالت کے باوجود میزبانی کرینگے

کون بنے گا کروڈ پتی 6، امیتابھ بچن علالت کے باوجود میزبانی کرینگے

ممبئی … علالت کے باوجود بھارتی میگا اسٹار امیتابھ بچن مقبول کوئز شو”کون بنے گا کروڑپتی“ کے چھٹے سیزن کی میزبانی کرنے کیلئے تیار ہیں۔ رواں سال فروری میں معدے کی تکلیف کے سبب 2 آپریشنز کے بعد بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے بتایا تھا کہ انہیں ڈاکٹروں نے آرام کی تجویز دی ہے جس کے سبب وہ کچھ عرصے تک پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے دور رہیں گے، ایسے میں ان کا ٹیلی ویژن کوئز شو کون بنے گا کروڑپتی کے اگلے سیزن کا میزبان منتخب ہونا مشکل لگ رہا تھا لیکن اب سامنے آیا ہے کہ چھٹے سیزن کے میزبان بھی وہی ہوں گے۔ بگ بی نے ٹویٹر پر بتایا ہے کہ شو کی پلاننگ شروع ہو چکی ہے لیکن اب تک یہ فیصلہ نہیں لیا گیا ہے کہ اسے نشر کب اور کس چینل سے کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ تیسرے سیزن کے علاوہ امیتابھ بچن نے اس شو کے تمام سیزنز کے میزبان کے فرائض نبھائے ہیں۔

مزید خبریں :