19 اپریل ، 2012
کراچی … عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں جاری کمی کے رحجان کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی فی تولہ قیمت 56 ہزار 600 روپے کی سطح پر آگئی۔ آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون رشید چاند کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1640 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ہے جس سے مقامی مارکیٹس میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید نیچے آگئی ہے۔ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے کمی کے بعد 56 ہزار 600 روپے اور 10 گرام کی قیمت 128 روپے کمی کے بعد 48 ہزار 514 روپے ہوگئی۔ حاجی ہارون رشید چاند کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں جاری گراوٹ مقامی مارکیٹس میں قیمتوں کو مزید نیچے لاسکتی ہے۔