کاروبار
26 ستمبر ، 2014

پی ٹی سی ایل اوریوبی ایل میں معاہدہ، آ ن لا ئن بل ادائیگی ممکن

 پی ٹی سی ایل اوریوبی ایل میں معاہدہ، آ ن لا ئن بل ادائیگی ممکن

کراچی........پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈکے ساتھ مل کر آن لائن بل ادائیگی کی سروس متعارف کروائی ہے جس کے تحت صارفین کریڈٹ اور ڈیبیٹ کارڈ کے ذریعے بلوں کی ادائیگی اور پری پیڈ سروسز آن لائن با آ سا نی ری چارج کر سکیں گے۔یو بی ایل کی جدیداور محفوظ انٹرنیٹ ادائیگی کے اس نظام سے صارفین اپنے ماہانہ ٹیلی فون اور براڈ بینڈ بلوں کی ادائیگی نہا یت موثر اور محفوظ طریقہ کا ر سے با آ سا نی کر سکیں گے۔اس جد ید آ ن لا ئن ادائیگی کے نظام سے نا صرف صارفین کے اکائونٹس کی فو ری بحالی ممکن ہو سکے گی بلکہ صارفین پی ٹی سی ایل کی ایوو پری پیڈسروسز کو بھی ری چارج کر سکیں گے ، پی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹرز میںمنعقدہ تقریب کے دوران سمجھوتے پر دستخط کئے گئے ۔جسپر پی ٹی سی ایل کے ای وی پی محمد عیسیٰ الطاہری جبکہ یو بی ایل کی جانب سے سید طہ افضل نے دستخط کئے ۔تقریب میںچیف فنانشل آفیسرپی ٹی سی ایل محمدنعمت اللہ اور دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔ محمد عیسیٰ الطاہری نے اس موقع پر کہا کہیہ سہولت اس بات کا ثبوت ہے کہ کمپنی صارفینکی خدمت کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔ سید طہ افضلکا کہنا تھا کہ یو بی ایل پہلا بینک ہے جو پی ٹی سی ایل صا رفین کو اس قسم کی سروس فراہم کررہا ہے اور اس باہمی تعاون سے پا کستا نی ما رکیٹ میں آ ن لا ئن ادائیگی کے حوالے سے نئی راہیں کھلیں گی ۔

مزید خبریں :