28 ستمبر ، 2014
بیجنگ .....چین کے وسطی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چار افراد ہلاک ہو گئے۔لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ صوبہ ہوبی شوآن این میں پیش آیا ، جس کے نتیجے میں 4 مکانات تباہ اور 11 افراد لاپتہ ہوگئے ۔ امدادی ٹیموں نے چار لاشوں اور چار زخمیوں کو نکال لیا جبکہ باقی تین افراد کی تلاش جاری ہے۔